تیسرا ون ڈےویرات کوہلی پانڈیا اور جادھیو کی ففٹیز بیکار
انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو5رنز سے مات دے دی جب کہ اسٹوکس 57 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
KARACHI:
انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی،ابتدائی دو میچزمیں فتحیاب رہنے والی کوہلی الیون نے سیریز کی ٹرافی اپنے قبضے میں کرلی، کیدار جادھیوکے 90رنز بیکاررہے۔
انگلینڈ نے ون ڈے سیریز کے اختتامی اور غیراہم مقابلے میں 5 رنز سے فتح سمیٹ کر کچھ اعتماد بحال کرلیا، ٹاس جیتنے پر کوہلی نے انگلش ٹیم کو بیٹنگ کا موقع دیا، انگلینڈ نے بھرپور بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 321رنز اسکور بورڈ پر سجائے، اوپنر جیسن روئے 65 کے بعد بین اسٹوکس 57 ناٹ آؤٹ اور جونی بیئراسٹو 56 نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، کپتان ایون مورگن 43رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، سام بلنگز35 اور کرس ووجس 34 رنز بنانے میں کامیاب رہے، بھارتی پیسر ہردیک پانڈیا نے 49رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا جب کہ اسپنر رویندرا جڈیجا نے 62 رنز دیکر2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
بھارتی ٹیم بھرپور مقابلے کرنے کے باوجود جوابی اننگز میں 9 وکٹ کھوکر 316رنز بناسکی، اوپنر اجنکیا راہنے 1 اور لوکیش راہول 11 کے جلد میدان بدر ہونے کے بعد کیدار جادھیو 90رنز بناکر نمایاں رہے، ہردیک پانڈیا 56 اورکپتان ویرات کوہلی55کی اننگز کھیل کر ہدف کا تعاقب کرتے دکھائی دیے، یوراج سنگھ نے میدان بدرہونے سے قبل 45 رنز اپنے نام درج کرائے، دھونی 25رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، بین اسٹوکس نے 3 جبکہ جیک بال اور کرس ووجس نے 2،2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔