نئے گورنرسندھ کیلیے مفتاح اسماعیل فیورٹ سلیم ضیا بھی امیدوار
مفتاح اسماعیل کاروباری شخصیت ہیں اورنوے کی دہائی سے مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ ہیں۔
گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال کے بعد گورنر سندھ بننے کی دوڑ میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل سب سے آگے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کاروباری شخصیت ہیں اورنوے کی دہائی سے مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وہ 2008 سے پارٹی میں بھی سرگرم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سلیم ضیا بھی گورنرسندھ بننے کے امیدواروں میں شامل ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے قریبی کشیمری حلقوں میں ان کی اچھی رسائی ہے۔
قبل ازیں یہ نظر آ رہا تھا کہ سینیٹر مشاہداللہ کواس عہدے پر لگایا جائے گا لیکن پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی مزاحمت کے بعد ان کا نام ڈراپ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں مشاہداللہ جس لہجے میں بات کرتے ہیں پی پی اسے ناپسند کرتی ہے اور عام طور پروہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کے مخالف سمت کھڑے نظر آتے ہیں۔