ڈاکٹرفقیرنیب کے سامنے پیش نہیںہوئےپھربلانے کافیصلہ
رجسٹرارسپریم کورٹ کونجی حیثیت میں سمن رہائشی پتے پربھیجے جائیںگے
GILGIT:
نیب نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئندہ ہفتے نجی حیثیت میں ڈاکٹر ارسلان کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کیلیے تیسری بار سمن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈاکٹر فقیر حسین جمعہ کو بھی نیب کی مشترکہ ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ڈاکٹرفقیرحسین کو نجی حیثیت میں سمن جاری کیے جائیںگے اور ڈاکٹر فقیر حسین کی جانب سے رجسٹرارسپریم کورٹ یا سپریم کورٹ کے لیٹر ہیڈکو مشترکہ ٹیم تسلیم نہیںکرے گی ۔سمن ڈاکٹر فقیر حسین کے رہائشی پتے پر ارسال کیا جائے گا ، سمن میں ڈاکٹر فقیر حسین کو آئندہ ہفتے ذاتی حیثیت میں مشترکہ ٹیم میں پیش ہونے کو کہا جائے گا جبکہ کیس میں بین الاقوامی قانونی معاونت کے لیے برطانوی حکام سے رابطہ کیا جائے گا
اس کے لیے سفارتی ذرائع کو استعمال کیا جائے گا جبکہ برطانوی کریمنل ایجنسی ایس او سی اے سے ٹیکنیکل معاونت کے لیے بھی نیب کی مشترکہ ٹیم رابطہ کرے گی تاکہ کیس کے شواہدکے حوالے سے مکمل شفافیت کو مد نظر رکھا جائے اور ملک ریاض کی جانب سے پیش کردہ شواہدکی مکمل چھان بین ہوسکے۔