بجھے بجھے چہروں کے ساتھ قومی ٹیم کی ایڈیلیڈ آمد
ایڈیلیڈ اوول میں شیڈول پانچواں میچ جیت کر مہمان سائیڈ کو کچھ آنسو پونچھنے کا موقع مل سکتا ہے
آسٹریلیا سے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں شرکت کیلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم پیر کو ایڈیلیڈ پہنچ گئی۔
متواتر شکستوں کی وجہ سے ایڈیلیڈ ایئر پورٹ آمد کے موقع پر کھلاڑیوں کے چہرے بجھے بجھے سے تھے، اتوار کو چوتھے میچ میں 86 رنز کی فتح سے میزبان ٹیم پہلے ہی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر چکی ہے، جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں شیڈول پانچواں میچ جیت کر مہمان سائیڈ کو کچھ آنسو پونچھنے کا موقع مل سکتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کینگروز نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی شاہینوں کے پر کتر دیئے
اس سے قبل پاکستان کو تینوں ٹیسٹ میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی ٹیم کا منگل کو اختیاری پریکٹس سیشن ہو گا، بدھ کی دوپہر مکمل ٹریننگ سیشن رکھا گیا ہے، دونوں روز کوئی کھلاڑی میڈیا سے گفتگو کے لیے بھی دستیاب ہو گا۔