اندرون سندھ خسرہ کی وبا سے مزید 7 بچے جاں بحق تعداد 125 ہوگئی
سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی کمی پر متاثرہ بچوں کے ورثاء سراپا احتجاج ہیں۔
QUETTA:
سکھر سمیت اندرون سندھ ميں خسرہ کی بیماری سے مزید 7 بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد 15 دنوں ميں ہلاکتوں کی تعداد 125 ہوگئی۔
اندرون سندھ کے مختلف اضلاع ميں روزانہ کئی بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہورہے ہیں ، کندھ کوٹ کے محلہ گل شیر ميں ایک سال کا سلمان، گولیمار ميں 2 سال کا فرمان، تحصیل تنگوانی ميں 3 سال کی گلناز اور کشمور میں 5 سال کا شیرمحمد جاں بحق ہوگیا۔
اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں سیکڑوں بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوکر مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی کمی پر متاثرہ بچوں کے ورثاء سراپا احتجاج ہیں۔