گھریلو جھگڑے پر عامرخان نے بھائی کے ولیمے میں بھی شرکت نہ کی

بھائی کے ولیمہ کے وقت عامر خان سان فرانسسکو میں اپنے اگلے مقابلے کے لیے پریکٹس کرتے رہے، برطانوی اخبار

بھائی کے ولیمہ کے وقت عامر خان سان فرانسسکو میں اپنی اگلی لڑائی کے لیے پریکٹس میں مصروف تھے، برطانوی اخبار۔ فوٹو: فائل

باکسر عامر خان گھریلو جھگڑوں کے باعث برطانیہ میں اپنے بھائی ہارون کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شریک نہ ہوئے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان گزشتہ کئی ماہ سے تنازعوں کا شکار ہیں، پہلے اہلیہ اور والدین کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور پھر عامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا اور انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اب برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ عامر خان نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنے بھائی ہارون کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت نہیں کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عامر کے والدین بھی بہو کے خلاف میدان میں آگئے

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق عامر خان کے بھائی ہارون کا دعوت ولیمہ برطانیہ کے بولٹن ایف سی میکرون اسٹیڈیم میں ہوا جس میں تقریباً ایک ہزار افراد نے شرکت کی لیکن عامر خان اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے، ہارون کے ولیمے کے وقت عامر خان امریکی شہر سان فرانسسکو میں اپنے اگلے مقابلے کے لیے پریکٹس میں مصروف رہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : عامر کی بیوی کا سسرالیوں پر الزام

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ عامر خان اپنے بھائی ہارون کے انتہائی قریب ہیں لیکن اہلیہ اور والدین کے درمیان جھگڑوں اور گزشتہ دنوں مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد عامر خان انتہائی دباؤ کا شکار ہیں، بھائی کے ولیمے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بھی یہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عامر خان خود میدان میں آ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال اور والدین کے درمیان چپقلش جاری ہے جب کہ اہلیہ فریال نے ٹوئٹر پر سسرال والوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُس کی نندیں ، ساس اورسسر ذہنی و جسمانی اذیت دیتے ہیں اور اپنی مرضی کے کپڑے پہننے کی بھی اجازت نہیں دیتے۔
Load Next Story