جانیے واٹس ایپ کے 5 مفید ترین فیچرز
اکثر صارفین واٹس ایپ کے اہم فیچرز سے واقف نہیں اسی لیے وہ واٹس ایپ سے بھرپور فائدہ بھی نہیں اٹھا پاتے۔
واٹس ایپ نے دنیا بھر میں اپنے دوستوں سے رابطے میں رہنا، باتیں کرنا اور انہیں اپنی خوشی غمی میں شریک رکھنا بہت ہی آسان اور تیز رفتار بنادیا ہے لیکن اکثر صارفین کو اس کے اہم اور مفید فیچرز کے بارے میں معلومات نہیں ہوتیں اور اسی لیے وہ واٹس ایپ سے بھرپور فائدہ بھی نہیں اٹھا پاتے۔
پیغام پر ستارہ:
ای میل میں یہ فیچر برسوں سے موجود ہے کہ آپ اہم پیغامات کو ''اسٹار'' کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ڈھونڈنے میں آسانی رہے۔ واٹس ایپ بھی اہم پیغامات کو نشان زد کرنے کے لیے اسٹار کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ایپل آئی او ایس پر چلنے والے واٹس ایپ میں اس مقصد کے لیے ''اسٹار ٹیب'' موجود ہے جب کہ اینڈروئیڈ صارفین کو مینیو بٹن پریس کرنے کے بعد میسجز کو اسٹار کرنے کی سہولت مل جاتی ہے۔
بہترین دوست کون؟
سوشل میڈیا کی زبان میں بہترین دوست وہ ہوتے ہیں جو آپ کے ساتھ سب سے زیادہ تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ پر آپ کا بہترین دوست کون ہے تو آئی فون والوں کے لیے یہ بہت آسان ہے، پہلے واٹس ایپ میں سیٹنگز پر جائیے اور پھر ڈیٹا اینڈ اسٹوریج یوز سے ہوتے ہوئے اسٹوریج یوز تک پہنچ جائیے۔ یہاں موجود فہرست میں ڈیٹا تبادلے کی بنیاد پر آپ سے رابطے میں رہنے والے دوستوں کو ترتیب دیا گیا ہوگا۔ اس فہرست میں جو احباب سب سے اوپر ہیں، بس وہی واٹس ایپ پر آپ کے بہترین دوست بھی ہیں۔ ڈیٹا تبادلے کی مزید تفصیلات کونٹیکٹ کے نام پر انگلی پریس کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اگر آپ نے اینڈروئیڈ فون پر واٹس ایپ انسٹال کیا ہوا ہے تو واٹس ایپ کھول کر سیٹنگز، پھر چیٹ، اس کے بعد چیٹ ہسٹری اور آخر میں ای میل چیٹ والے سیکشن میں پہنچ جائیے۔ اس کے بعد والے مراحل وہی ہیں جو آئی فون میں کیے گئے تھے۔
تصویریں اور ویڈیوز محفوظ ہی نہ کی جائیں:
واٹس ایپ کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرانے کی سہولت اسمارٹ فون کو بعض مرتبہ بہت بھاری پڑ جاتی ہے اور اسمارٹ فون میموری بہت جلد ختم ہونے لگتی ہے۔ ایسے میں اینڈروئیڈ فون صارفین مجبور ہوتے ہیں کہ ایک ایک غیر ضروری ویڈیو اور تصویر کو سلیکٹ کرکے ڈیلیٹ کریں لیکن واٹس ایپ آئی فون ورژن کی ڈیفالٹ سیٹنگز اس طرح سے تبدیل کی جاسکتی ہیں کہ یہ موصول ہونے والی تصویروں اور ویڈیوز کو محفوظ ہی نہ کرے۔ اس کے لئے سیٹنگز، پھر چیٹس اور اس کے بعد Save Incoming Media فیچر کو ''آف'' کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فیچر اینڈروئیڈ پر انسٹالڈ واٹس ایپ کےلئے موجود نہیں۔
گفتگو کی بولتی بند:
چونکہ واٹس ایپ عموماً روزانہ 24 گھنٹے انٹرنیٹ سے منسلک رہتا ہے اسی لیے وقت بے وقت واٹس ایپ میسجز کی آواز آپ کا آرام بھی غارت کرسکتی ہے اور یہ آواز اسمارٹ فون کو میوٹ کرنے سے بھی بند نہیں ہوتی۔ اگر آپ بھی اسی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں تو اپنے اسمارٹ فون پر واٹس ایپ لانچ کیجئے، کونٹیکٹ یا گروپ کے نام کو ایک سیکنڈ تک انگلی سے دبائے رکھیں اور ایک فلوٹنگ مینیو نمودار ہوجائے گا جس میں چیٹ/ تبادلہ خیال کو ''خاموش'' کرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ اسے استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی انفرادی یا گروپ چیٹ کی نوٹی فکیشن ٹون کو 8 گھنٹے سے ایک سال تک کے لیے خاموش (میوٹ) کرسکتے ہیں۔
چیٹ ہسٹری ایکسپورٹ کریں:
کچھ صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ برسوں پہلے کی گئی باتوں کو بھی بے حد عزیز رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ محفوظ رہیں لیکن اسمارٹ فون کی میموری انہیں اس کی اجازت نہیں دیتی۔ اس مسئلے کا حل چیٹ ہسٹری ''ایکسپورٹ'' کرنے میں ہے یعنی خاص الخاص قسم کی چیٹ ایک ای میل کے طور پر آپ کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ میں محفوظ رکھی جاسکتا ہے۔ اینڈروئیڈ صارفین کا کام آسان ہے کیونکہ انہیں واٹس ایپ میں کسی کونٹیکٹ یا گروپ چیٹ پر پہنچ کر More اور پھر Email Chat پر کلک کرنا ہوتا ہے۔ ذرا سی دیر میں اس چیٹ کی ایک نقل بطور ای میل آپ کے دیئے گئے ای میل اکاؤنٹ میں پہنچ کر محفوظ ہوجائے گی۔
البتہ آئی فون والوں کو کچھ زیادہ مراحل کرنا ہوں گے، پہلے انہیں تھریڈ/ کمنٹس کا وہ سلسلہ تلاش کرنا ہوگا جسے وہ ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد تھریڈ میں شامل کسی خاص کونٹیکٹ کا نام پریس کرکے اس کونٹیکٹ کی تفصیلات سامنے لانا ہوں گی اور اسکرول ڈاؤن کرتے ہوئے اس پیج کے سب سے نچلے حصے میں پہنچنا ہوگا جہاں انہیں ''ایکسپورٹ چیٹ'' کا آپشن نظر آئے گا۔ اسے سلیکٹ کرنے سے وہ تھریڈ/ چیٹ آپ کے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر ایکسپورٹ کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس آپشن کے ذریعے چیٹ کو میڈیا سمیت یا میڈیا کے بغیر بھی ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔