ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں کہ انتخابات ملتوی ہوجائیں فضل الرحمان

طاہرالقادری جس طرح کی باتیں کررہے ہیں اس کا مقصد انتخابات ملتوی کرانا اور جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا یے،فضل الرحمان

طاہرالقادری جس طرح کی باتیں کررہے ہیں اس کا مقصد انتخابات ملتوی کرانا اور جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا یے،مولانا فضل الرحمان فوٹو : فائل

جے یو آئی(ف)کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ منصوبے کے تحت ایسے حالات پیداکئے جا رہے ہیں کہ انتخابات ملتوی ہوجائیں۔



پشاور میں بشیر بلور کی شہادت پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ ایران، عراق اور افغانستان میں انتخابات ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں،سیاست کے بغیر ریاست کا تصوربھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا طاہرالقادری جس طرح کی باتیں کررہے ہیں اس کا مقصد صرف اورصرف انتخابات ملتوی کرانا اور جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا ہے۔


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالے سے جے یوآئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا، یہ ناکام لوگ ہیں جو مایوسی کی حالت میں ملک چھوڑ گئے تھے اوران کے پیچھے ملک دشمن قوتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری جو باتیں کر رہے ہیں وہ مولانا صوفی محمد نے بھی کی تھیں۔

Load Next Story