پاناما کی وجہ سے نون لیگی وزرا کی نوکریاں داؤ پر لگی ہیں مشیر اطلاعات سندھ
سندھ پرانگلی اٹھانے والو آپ كے پنجاب میں بہتر حكمرانی كے دعوے جھوٹے ثابت ہوچكے ہیں، مولا بخش چانڈیو
مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے كہا ہے كہ پاناما لیكس كی وجہ سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت كئی وزراء كی نوكریاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔
اپنے بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ریلوے كراسنگ پر پھاٹك نہ ہونے كی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ رونماہوا لیکن پاناما لیكس كی وجہ سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت كئی وزراء كی نوكریاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیك سمیت بہت سارے بڑے اہم منصوبے پیپلز پارٹی نے اپنے گزشتہ دور حكومت میں دیئے، نواز لیگ پہلے اتفاق فاؤنڈری اب پاناما لیكس میں الجھ كر رہ گئی ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے مزید كہا كہ سندھ پرانگلی اٹھانے والو آپ كے پنجاب میں بہتر حكمرانی كے دعوے جھوٹے ثابت ہوچكے ہیں، وفاقی حكومت اور پنجاب كے حكمرانوں كے خوشحالی كے سارے نام نہاد منصوبے ناكام ہوچكے ہیں۔ انہوں نے خواجہ سعد رفیق کو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ خواجہ صاحب یہ تو بتائیں كہ چار سال میں ریلوے میں كونسا انقلاب لائے ہیں، لوگ آج بھی گھنٹوں تك ریلوے اسٹیشنوں پر عذاب برداشت كررہے ہیں۔