بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں سے حادثات 4 افراد جاں بحق

بارشوں سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ حادثات میں 8 افراد بھی زخمی ہوئے۔

بارشوں سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ حادثات میں 8 افراد بھی زخمی ہوئے۔ اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی جس سے لوگوں کو کہیں جانی توکہیں بھاری مالی نقصان اٹھا ناپڑا۔




بارش اور برفباری سے کوئٹہ کےعلاقے خروٹ آباد پشتون باغ میں مکان کی چھت گرنے سےایک خاتون جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہو گئے۔ چمن میں بوغرہ کے علاقے میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک نوجوان محمد قاہر جاں بحق ہوگیا جب کہ قلات میں مکان کی دیوار گرنے سے 9 سالہ عبدالباسط اور گدر کے علاقے میں سیلابی ریلے میں گاڑی الٹنے سے علی محمد جان سے چلا گیا۔



دوسری جانب زیارت میں گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شدید بارشوں سے نوشکی کی سبزی منڈی میں دکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا جب کہ بارش کے باعث کوئٹہ اوراندرون بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی کچے مکانا ت اوردیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

Load Next Story