فلم کی کامیابی کیلیے فنکاروں کا جاذب نظر ہونا بہت ضروری ہے میرا
پاکستان فیشن انڈسٹری تیزی کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنا نام بنا رہی ہے
لاہور:
فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی اور فنکاروںکومقبول بنانے کے لیے ان کی شخصیت کا منفرد اورجاذب نظرہونا بہت ضروری ہے،فیشن ڈیزائنرزکو فلم انڈسٹری میں شامل کرنے سے فلموں کا معیار مزید بہتر ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
میرا کا کہناتھا کہ پاکستان فیشن انڈسٹری اس وقت تیزی کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنا نام اورمقام بنا رہی ہے۔ اس وقت فیشن انڈسٹری میں بہت سے باصلاحیت ڈیزائنرکام کررہے ہیں جنہوں نے اپنے عمدہ کام کی بدولت دنیا کے بیشتر ممالک میں پاکستان کانام روشن کیا ہے۔ انھی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے پڑھے لکھے نوجوان اس شعبے کی طرف آرہے ہیں اور ملبوسات، جیولری، ہیئراسٹائل اوردیگرشعبوں میں نمایاں کام کررہے ہیں۔
میرا کا مزید کہا کہ ایک ڈیزائنرکا یہ کام ہے کہ وہ اپنی تخلیقی سوچ کے ذریعے فیشن کی دنیا میں نت نئے انداز متعارف کروائے مگراس موقع پراس بات کا خیال رکھنا بھی بے حدضروری ہے کہ وہ اپنے کام میں کسی غیرشائستہ انداز کی عکاسی نہ کرے جس سے اسے بلاوجہ تنقید کا سامنا کرنا پڑے۔ اس وقت دنیا بھر میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ باصلاحیت لوگوں کی خدمات فلم کے شعبے میں حاصل کی جارہی ہیں۔ خاص طورپرہالی ووڈاوربالی ووڈ میں فیشن ڈیزائنرز کی مدد سے اپنے پروجیکٹس کو کامیاب بنانے کا ٹرینڈ خاصا پرانا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فیشن انڈسٹری کی شوبزکی دنیا میں کتنی اہمیت ہے۔
ادکارہ کا کہنا تھا کہ جس طرح سے فیشن انڈسٹری سے وابستہ ڈیزائنرز فیشن ویک میں اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھاتے ہیں، اگران کی خدمات پاکستانی فلموں کے لیے بھی حاصل کی جائیں تویقینا فلم کے معیارمیں حیرت انگیز بہتری آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم میں جس طرح فیشن ڈیزائنرز کی اشد ضرورت ہے، اسی طرح ہیئر اسٹائلسٹ، میک اپ آرٹسٹ اور دیگر پروفیشنل لوگوں کو باقاعدہ طورپرفلم کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ میں سمجھتی ہوںکہ موجودہ دورمیں فلم کی کامیابی اورفنکاروںکومقبول بنانے کے لیے ان کی شخصیت کا منفرد اورجاذب نظرہونا بہت ضروری ہے۔ جب تک اس کے لیے باصلاحیت لوگوں پرمشتمل ٹیم تشکیل نہیں دی جاتی تب تک بہتری ممکن نہیں۔