سی این جی کی قیمت میں 1280روپے فی کلو اضافہنوٹی فکیشن جاری
ریجن ون میں سی این جی 74.44 روپے اور ریجن ٹو میں نئی قیمت 65.78 روپے فی کلو ہوگئی
سی این جی کی قیمت میں 12روپے 80پیسے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعداس کی قیمت 74روپے44 پیسے ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کرہ نوٹی فکیشن کے مطابق ریجن ون میں سی این جی کی قیمت میں 11 روپے 62 پیسےفی کلو جبکہ ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت میں12روپے80پیسےفی کلواضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے بعد پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور بلوچستان پر مشتمل ریجن ون میں سی این جی فی کلو 74 روپے 44 پیسے اور سندھ اور پنجاب پر مشمل ریجن ٹو میں سی این جی کی نئی قیمت 65 روپے 78 پیسےہوگئی۔ چیئرمین اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں میں سی این جی پر عائد ٹیکسوں میں کمی نہیں کی گئی تاہم سی این جی مالکان کو 7روپے 22پیسے فی کلو بجلی کی مد میں دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سی این جی کی نئی قیمتوں کی منظوری وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی جس میں مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین،چیرمین اوگرا اورسی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے غیاث پراچہ کی قیادت میں شرکت کی تھی۔
دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدرغیاث پراچہ نے نئی قیمتیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے نئی قیمتوں کے ذریعے سی این جی سیکٹر میں ایک نیا بحران پیدا کردیا ہے۔