پاکستان کا 2200 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ’’ابابیل‘‘ میزائل کا تجربہ

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد

ابابیل میزائل ایک سے زیادہ وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستان نے 2200 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ابابیل کے پہلے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے پہلی بار ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے جب کہ ابابیل میزائل مختلف ٹھکانوں کو تباہ کرسکتا ہے اور ایک سے زیادہ وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایس ایس ایم ابابیل میزائل کی رینج 2200 کلومیٹر ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل بنانے والی ٹیم اور پاک فوج کو مبارکباد دی۔






دوسری جانب صدر ممنون حسین نے بھی ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم، فوج اور سائنسدانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ خطے کے امن،طاقت کے توازن کے لیے اہم ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی اور ملکی ٹیکنالوجی کے ذریعے میزائل تیاری میں پاک فوج کے انجینیرز کی کوششوں کو سراہا۔
Load Next Story