سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 13 پاکستانیوں سمیت 16 افراد گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، سعودی وزارت داخلہ

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، سعودی وزارت داخلہ فوٹو؛ فائل

سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں سے 13 کا تعلق پاکستان سے ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کےالزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں سے 13 کا تعلق پاکستان اور دیگر 3 مقامی افراد ہیں۔




وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم گرفتار کیے گئے پاکستانی شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔



واضح رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے جدہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی تو اس دوران گھر میں موجود خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے بعد سے سیکیورٹی فورسز کی مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں۔
Load Next Story