کراچی کے صنعتی علاقوں کیلیے 2 ارب 90 کروڑ گرانٹ کی منظوری

منظوری وزیراعلیٰ سندھ نے دی جو صنعتی اور اس سے ملحقہ علاقوں کی انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلیے ہے۔

منظوری وزیراعلیٰ سندھ نے دی جو صنعتی اور اس سے ملحقہ علاقوں کی انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلیے ہے۔ فوٹو؛ فائل

لاہور:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے كراچی كے صنعتی اور اس كے ملحقہ علاقوں كے انفرا اسٹركچر كی بحالی اور ترقی كے لیے 2 ارب 90 کروڑ كی گرانٹ كی منظوری دیدی۔


وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی انڈسٹریل فورم کے 10 رکنی وفد کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صنعت منظور وسان، صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شركت كی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے كہا كہ انہوں نے كراچی انڈسٹریل فورم كے ساتھ منعقدہ اجلاس میں فیصلہ كیا كہ اگر وہ تفصیلی ترقیاتی منصوبے كے ساتھ آئیں تو وہ انہیں زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم كریں گے۔ انہوں نے كہا كہ میں نے آپ كے مشورے پر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ كو صوبائی وزیر صنعت كی چیرمین شپ میں بحال كیا تاكہ بورڈ سركاری فنڈ كے تحت اسكیموں كا آغاز كرسكے۔ انہوں نے ساتھ ہی كہا كہ تاخیر كراچی انڈسٹریل فورم كی جانب سے ہے كیونكہ ان كی جانب سے ابھی تك ترقیاتی پلان موصول نہیں ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 2.9 بلین روپوں كی گرانٹ كی منظوری دیتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت منظور وسان كو ہدایت كی كہ وہ انفرا اسٹركچر بورڈ قائم كریں، اسكیموں كی نشاندہی كریں اور ان كی منظوری دیں اور متعلقہ صنعتی علاقے اور ان كے محكمے كے باہمی نگرانی كے تحت كام كا آغاز كریں۔
Load Next Story