کراچی میں سی این جی اسٹیشن مینیجر پر تشدد کرنے والا پولیس افسر گرفتار

اے ایس آئی ارشاد شیخ کی سرعام بدمعاشی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی

اے ایس آئی ارشاد شیخ کی سرعام بدمعاشی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی- فوٹو: ایکسپریس

شہر قائد میں سی این جی اسٹیشن پر گیس نہ ملنے پر پمپ کے مینیجرکو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس افسر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایک پولیس افسر طاقت کے نشے میں دھت ہوکر سرعام تشدد پر اترآیا، اتوار کو گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی پمپ کوسپلائی روک دی گئی، اس دوران اے ایس آئی ارشاد شیخ گاڑی میں گیس ڈلوانے آئے لیکن سی این جی اسٹیشن مینجر کی جانب سے انکار پر طاقت کے نشے میں چُور پولیس افسر آپے سے باہر ہوگیا اور مینجر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔


تھانہ گلبرگ کے اےایس آئی ارشاد شیخ کی سرعام بدمعاشی کی ویڈیو منظرعام پرآئی تو پولیس حکام کو چاہتے نہ چاہتے اپنے پیٹی بھائی کے خلاف ایکشن لینا پڑگیا۔ قائم مقام ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی نے پولیس افسر کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جب کہ ارشاد شیخ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 
Load Next Story