نیٹو سپلائی کیخلاف پرامن احتجاج جاری رکھیں گےمنورحسن

احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، نیٹوکنٹینرزکے ڈرائیورحرام کام میں حصہ دار نہ بنیں

احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، نیٹوکنٹینرزکے ڈرائیورحرام کام میں حصہ دار نہ بنیں ۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI:
جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن نے کہاہے کہ جہاں ظلم ہوگا وہاں امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارت نے کشمیریوں پر ظلم اورجبر کی رات کو طویل کردیاہے،کچھ لوگ بھارت کے ساتھ ''امن کی آشا'' کا سلوگن لے کرعوام کو بے وقوف بنارہے ہیں، کابینہ نے نیٹوسپلائی کو مکمل بحال کردیا ہے

لیکن آج ہی یہ خبرچھپی ہے کہ نیٹو ٹینکروں پر حملوں کی وجہ سے عارضی طور پر سپلائی کو معطل کردیا گیا ہے، ہم ڈرائیورں اورکنٹینرز کے دوسرے اسٹاف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس حرام کام میں حصہ دار نہ بنیں ۔ جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ ہمارے پاس سوائے احتجاج کے نیٹوسپلائی روکنے کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے،


ہم نے پرامن لانگ مارچ کیے اور عوام کو نیٹو سپلائی کھولنے کے نقصانات سے آگاہ کیا، ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ رحمن ملک کو چاہیے کہ وہ ایک لانگ مارچ اپنی قیادت میں کریں اور قوم کو نیٹو سپلائی کھولنے کے فوائد سے آگاہ کریں جس کا وہ صبح شام پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت امریکا کے ساتھ جس مفاہمت کی یادداشت پردستخط کرنے جارہی ہے اطلاعات کے مطابق وہ امریکا سے کنٹینرزکا کوئی معاوضہ نہیں لے گی، دشمن کو مفت سہولتیں فراہم کرنے کا یہ انوکھا معاہدہ ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story