ملک بھر میں بارش اور برف باری لوگوں کی مشکلات میں اضافہ
برفباری اور بارش کے باعث شمال مغربی بلوچستان اور گلیات کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے
KARACHI:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث جہاں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے وہیں رابطہ سڑکیں بند اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔
ملک بھر میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سردی کی شدت میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مری، نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور اسکردو میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کوئٹہ اور زیارت میں برف باری کی وجہ سے راستے بند ہوگئے ہیں اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں، 3 روز سے جاری بارش اور برفباری کے باعث درجنوں کچے مکانات ڈھے گئے ہیں۔ موسم خراب ہونے سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے فضائی رابطہ منقطع ہے، بے نظیر ایئر پورٹ سے دوسرے روز بھی گلگت اور چترال جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کے باعث ٹھنڈ کی شدت مزید بڑھ گئی ہے، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں 40 ، مظفرآباد29 ، جب کہ گڑھی دوپٹہ16 ملی میٹر، بلوچستان کے علاقے قلات میں 30، گوادر25، جیوانی23، خضدار 22، پنجگور20، کوئٹہ17، بارکھان 13، پسنی اور دالبندین08، سبی 07، لسبیلہ 04 جب کہ ژوب اور نوکنڈی میں 03 ملی میٹر، خیبر پختونخوا کے علاقے کالام 29، بالاکوٹ 22، پٹن20، پاراچنار 18، دیر13، کاکول، مالم جبہ12، سیدو شریف11، چراٹ10، چترال09، رسالپور، لوئردیر07، ڈی آئی خان اور میر کھانی05، کوہاٹ اور بنوں04، پشاور 02، دروش 01 جب کہ پنجاب میں مری 26، اسلام آباد 17، منگلا 16، راولپنڈی 15،سرگودھا 14، جہلم 13، جوہر آباد، چکوال اور منڈی بہاؤالدین 12، بھکر 10، کامرہ 09، نورپورتھل 08، جھنگ اور میانوالی 07، گجرات، ملتان 05، سیالکوٹ اور لیہ 04، لاہور، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور شورکوٹ 02 اور سندھ کے علاقے جیکب آباد 14، لاڑکانہ اور روہڑی میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ کالام 15، مالم جبہ06، مری 02، استور اور قلات میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بلوچستان میں بارشوں سے حادثات، 4 افراد جاں بحق
چیف میٹرولوجسٹ کراچی کے مطابق شہر قائد میں اگلے 12 سے 18 گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور آج شام سے رات کے درمیان بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے جب کہ بارش کے بعد شہر کا درجہ حرارت گرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے مغربی سسٹم کا کافی حصہ کراچی سے نکل چکا ہے تاہم نئے مغربی سسٹم کے باعث بلوچستان میں تیز بارشیں ہوئیں ہیں۔