مکئی اور مٹرکے دانے ذیابیطس کی بیماری کا سبب

نشاستے سے بھرے کھانے لوگوں میں ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا موجب بنتے ہیں.

مٹر میں غذائیت کم اور شکر زیادہ ہوتی ہے جو لوگوں میں ذیابیطس کے مرض کا موجب بنتے ہیں۔ فوٹو : فائل

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ مکئی اور مٹرکے دانے ذیابیطس کی بیماری کا سبب بنتے ہیں ۔

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نشاستے سے بھرے کھانے جیسے مکئی کے دانوں اور مٹر میں غذائیت کم اور شکر زیادہ ہوتی ہے جو لوگوں میں ذیابیطس کے مرض کا موجب بنتے ہیں ۔جب کہ سیب شوگر کو کم کرنے میں معاون ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تین سیب روز کھائے جائیں تو دل کی بیماری کا خدشہ کم ہو جاتا ہے۔


سیب میں ایسے ریشے پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں شامل سائنسدانوں کے مطابق جو لوگ اپنی خوراک میں روزانہ دس گرام ریشے والی غذا کا استعمال کرتے ہیں ان میں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کا خدشہ چودہ فیصد تک کم ہو جاتا ہے جب کہ دل کی شریانوں میں دوران خون کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ ستائیس فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔



تحقیق میں کہا گیا ہے کے ایک درمیانے سائز کے سیب میں تین گرام ریشے پائے جاتے ہیں، گندم کی بھوسی کی روٹی میں ڈیڑھ گرام اور براکلی کے ایک ڈنٹھل میں تقریباً تین گرام ریشے ہوتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق پھل، سبزیاں اور دالیں فشار خون کو کنٹرول میں رکھتے ہیں اور کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔اسی تحقیق میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ نشاستے سے بھرے کھانے جیسے مکئی کے دانوں اور مٹر میں غذائیت کم اور شکر زیادہ ہوتی ہے جو لوگوں میں ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا موجب بنتے ہیں۔
Load Next Story