حکومت کا بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت دینے کا امکان

بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جلد نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے

پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث گزشتہ 4 ماہ سے پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد ہے فوٹو؛ فائل

گزشتہ 4 مہینوں سے پاکستان میں نمائش پر پابندی کے بعد حکومت کی جانب سے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق حکومت بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی اٹھانے پر غور کررہی ہے جس کے بعد گزشتہ 4 ماہ سے پابندی کا شکار بھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جاسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ ممکنہ طور پر بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت دینے پر غور کررہا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک بھرکے سینماؤں پر بھارتی فلموں کی نمائش بند

واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد بھارتی سینما مالکان اور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اداکاروں اور فلموں کی نمائش پرپابندی لگادی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان میں بھی بھارتی فلموں کی نمائش بند کردی گئی تھی جب کہ ملک بھر میں کیبل پر بھی بھارتی ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
Load Next Story