جس کو مارنا ہے ماردے میں اسی طرح کام کرتا رہوں گا میئرکراچی وسیم اختر

جب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے ساتھ چلنے والے بھی غائب ہوگئے ہیں، میئر کراچی

شہر میں جاری میگا پروجیکٹس پر اعتماد میں لیا جارہاہے، وسیم اختر فوٹو: فائل

شہر قائد کے میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے ساتھ چلنے والے بھی غائب ہوگئے ہیں لیکن جس کو مارنا ہے ماردے وہ اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔

کراچی کی یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے جائزے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ہر شہری کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، انہیں جب سے دھمکی ملی ہے ساتھ چلنے والے بھی غائب ہوگئے ہیں لیکن جس کو مارنا ہے ماردے وہ اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : میئر کراچی کی جان کو خطرہ لاحق ہے

وسیم اختر نے کہا کہ شہر میں جاری میگا پروجیکٹس پر انہیں اعتماد میں لیا جارہا ہے، ہم عوام کے پیسے کو شفاف طریقے سے عوام پر خرچ کرنا چاہتے ہیں اورکوئی غلط کام نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے لیے ہمارے پاس آپشن موجود ہیں، وہ اس کے لیے کسی وقت بھی سپریم کورٹ جاسکتے ہیں لیکن استعفٰی کسی صورت نہیں دیں گے۔

یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ ماضی میں بھی کراچی میں سڑکیں بنیں لیکن بارش میں حقیقت سامنے آئی. عوام کو بہت مشکلات ہیں، یونیورسٹی روڈ کو مثالی سڑک بننی چاہیے، ٹھیکیدار منافع چھوڑ کر یونیورسٹی روڈ کو معیاری بنائیں، مثالی سڑک بنانے پر ٹھیکیدار کو میئر آفس کی جانب سے اعزازی تمغے سے نوازا جائے گا۔
Load Next Story