نواب شاہ خسرے نے بہن بھائی سمیت 3بچوں کی جان لے لی
صدر مملکت کے آبائی ضلع میں بھی خسرے کی وبا پہنچ گئی
صدر مملکت آصف علی زرداری کے آبائی ضلع شہید بے نظیر آباد میں خسرہ کی وبا پہنچ گئی۔
سکرنڈ میں 2 بھائی بہن اور دوڑ میں 3 سالہ بچی خسرہ کے باعث جاں بحق، درجنوں بچے متاثر۔ محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ متاثرہ گوٹھوں میں کوئی بھی ٹیم نہیں بھیجی گئی۔ ای ڈی او ہیلتھ دفتر سے غائب ہوگئے، ٹیلی فون کالز بھی اٹینڈ نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق خسرہ کی وبا سے صدر مملکت آصف علی زرداری کا آبائی ضلع شہید بے نظیر آباد بھی محفوظ نہیں رہ سکا، منگل کی صبح سکرنڈ کے قریب گوٹھ گھنڈیو میں خسرہ میں مبتلا 2 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 درجن سے زائد بچے اس بیماری کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
جاں بحق ہونیوالوں میں محنت کش نیاز محمد زرداری کا 4 سالہ بیٹا محمد ارشد اور 3 سالہ حوا، تاج محمد زرداری، سونی، گڈی، غلام فرید، ناہید، صغریٰ اور دیگر شامل ہیں۔ ادھر دوڑ کے قریب گوٹھ لال بخش بروہی میں 3 سالہ رمشا خسرے کے باعث جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک درجن سے زائد بچے خسرے کی وبا میں مبتلا ہو گئے دوسری جانب محکمہ صحت نواب شاہ کی جانب سے خسرے سے بچائو کیلیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی متاثرہ گوٹھوں میں محکمہ صحت کی جانب سے کوئی ٹیم روانہ کی گئی، اس سلسلے میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر کھیڈر سے موبائل فون پر رابطہ کرنیکی کوشش کی گئی تو انھوں نے کالز اٹینڈ نہیں کی۔