حکومت جنوری تامارچ 1200 ارب روپے کے قرضے لے گی
ٹی بلز کی 6 نیلامیوں سے 1125 ارب، پی آئی بیز کی 3 آکشنز سے 75 ارب حاصل ہوں گے۔
حکومت نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری تا مارچ کے دوران ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کے ذریعے 1200 ارب روپے کے قرض لینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کا سہ ماہی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت ٹریژری بلز کے ذریعے 3ماہ کے دوران 1125 ارب روپے جبکہ اسی مدت میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 75ارب روپے کا قرض حاصل کیا جائے گا۔
اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے ہرمہینے ٹریژری بلز کی 2 نیلامیاں کی جائیں گی، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 75 ارب روپے کے حصول کے لیے ہر ماہ 25 ارب روپے کی ایک نیلامی کی جائے۱ گی جس کے تحت 3، 5، 10اور 20سال کی مدت کے پاکستان سرمایہ کاری بانڈز نیلام کیے جائیں گے۔