’’رئیس‘‘ نے ’’کابل‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم ’’رئیس‘‘ 2 دن میں 46 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے

فلم ’’رئیس‘‘ 2 دن میں 46 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے،فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم "رئیس"نے ہریتھک روشن کی فلم "کابل" کو باکس آفس پر مات دے دی ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم''رئیس'' شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور فلم نے باکس آفس پر اپنے مدمقابل فلم''کابل'' کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم ''رئیس'' نے بھارت میں ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ 42 لاکھ اور دوسرے روز 26 کروڑ 30 لاکھ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 46 کروڑ 72 لاکھ کی کمائی کرلی ہے جب کہ فلم نے متحدہ عرب امارات سمیت گلف میں بھی 9 کروڑ 53 لاکھ کا بزنس کرلیا ہے۔






دوسری جانب ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی فلم ''کابل'' بھی باکس آفس پر ملاجلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور فلم نے پہلے روز 10 کروڑ 43 لاکھ اور دوسرے روز 18 کروڑ 73 لاکھ کی کمائی کرکے مجموعی طور پر29 کروڑ 16 لاکھ کا بزنس کرسکی ہے جب کہ فلمی پنڈتوں نے ''کابل'' کی باکس آفس پر بڑی کمائی کی پیش گوئی کی ہے۔



واضح رہے کہ شا ہ رخ خان کی فلم "رئیس" میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مرکزی کردارکے باعث شروع سے ہی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Load Next Story