عائشہ منزل پر دھماکا انسانیت دشمنوں کی واردات ہے
منورحسن،عباس کمیلی، شہنشاہ حسین،صدرالدین راشدی کا دہشتگردوں کی گرفتاری کامطالبہ.
ISLAMABAD:
امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنور حسن ، جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ اورامیرکراچی محمد حسین محنتی نے فیڈرل بی ایریا میں ہونے والے بم دھماکے کی پر زورمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پے درپے دھماکے اورٹارگٹ کلنگ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت اور ناکامی کا شاخسانہ ہے۔
حکومتی نااہلی کا خمیازہ بے گناہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور روزانہ کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، رہنمائوں نے کہاکہ نہتے شہریوں کو خون میںنہلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،ان دہشتگردوںکو قانون کے مطابق سخت سزا دی جانی چاہیے ، رہنمائوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی ہے،جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے فیڈرل بی ایریا میں متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے کے بعد ہونے والے بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے اور بے گناہ شہریوںکی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے انھیں عبرتناک سزادی جائے ، خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کراچی میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انھیں عبرتناک سزا دی جائے، پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی ، سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ ،کاشف خان نظامانی ،نصرت سحر عباسی ،گلزار فیروز ، قاسم سومرو ، زبیر میمن ، ندیم مرزا ، قاسم سراج سومرو ، ڈاکٹر تاج سمیت دیگر نے عائشہ منزل کے قریب موٹر سائیکل میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ،رہنمائوں نے کہا کہ دہشت گرد ایسی وارداتیں کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔