میئر لاہور نے افسران کو شہر کے سنگین مسائل حل کرنے کا ٹاسک دیدیا

ٹاؤن افسران کوتجاوزات، غیر قانونی تعمیرات، ملبہ اٹھانے اور شادی ہالز كے نقشوں كا سروے جمع کرانے کا حکم

ٹاؤن افسران کوتجاوزات، غیر قانونی تعمیرات، ملبہ اٹھانے اور شادی ہالز كے نقشوں كا سروے جمع کرانے کا حکم، فوٹو؛ فائل

میئر لاہور نے شہربھر كے سنگین مسائل كو حل كرنے کے لیے افسران كو ٹاسك دے دیا۔


میئر لاہور كرنل (ر) مبشر جاوید نے ٹاؤن افسران سے تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات، ملبہ اٹھانے اور شادی ہالز كے نقشوں كا سروے كركے میئر آفس جمع كروانے كے احكامات جاری كردیئے۔ میئر لاہور نے كہا كہ ٹاؤن افسران اپنے دفتروں میں بیٹھنے كی بجائے فیلڈ میں نكلیں اور عوام الناس كو بہترین میونسپل سروسز فراہم كریں، كو تاہی كے مرتكب ہونے والے افسران و ملازمین كی میٹرو پولیٹن كارپوریشن میں كوئی جگہ ے اور نہ ہی كوئی كوتاہی برداشت كی جائے گی۔

مئیر لاہور مبشر جاوید نے افسران كو كہا كہ وہ شہر كی اہم شاہراؤں كے دونوں طرف موجود ریڑھیوں كو نمبرز لگانے كے حوالے سے ایك ہفتے میں اپنی تجاویزدیں تاكہ اس پر عملدر آمد كروایا جا سكے۔ انہوں نے ٹی ایم اوز كو ہدایت دیتے ہوئے كہا كہ شہر كی اہم شاہراؤں اور ماركیٹوں پر ریڑھی والا كھڑا نہ ہو نے دیں اور اس بات كو یقینی بنائیں كہ وہ گلی محلوں میں چل كر اپنی اشیاء كو فروخت كریں۔
Load Next Story