سی این جی 1280روپے فی کلو مہنگیاوگرانے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ریجن ون میں قیمت 74.44 روپے، ریجن ٹو میں65.78روپے فی کلو مقرر

سی این جی ایسوسی ایشن نے فارمولامستردکردیا، جنرل باڈی کا اجلاس طلب. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ریجن ون کیلئے قیمتوں میں12.80روپے اور ریجن ٹو کیلئے 11.62روپے فی کلو اضافہ کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی کی طرف سے پالیسی گائیڈ لائن منظور ہونے کے بعد اوگرا نے سی این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن سمیت خیبر پختونخوا اور بلوچستان پر مشتمل ریجن ون میں سی این جی کی قیمت 61.64 روپے سے بڑھا کر74.44 روپے فی کلو جبکہ پنجاب اور سندھ پر مشتمل ریجن ٹو میں قیمت54.16 روپے سے بڑھا کر 65.78 روپے فی کلوکر دی گئی ہے۔




دوسری طرف ملک بھر میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کے باعث پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ آج بھی سی این جی سٹیشن بند رہنے کا امکان ہے تاہم گیس دستیاب ہوئی تو انھیں کسی بھی وقت سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story