حج کرپشن کیس میں احمد فیض کو 30 سال قید کی سزا
احمد فیض کو 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی دینا ہوگا، فیصلہ
GILGIT:
عدالت نے حج کرپشن کیس میں آخری ملزم احمد فیض کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 30 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ماتحت عدالت میں حج کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کیس میں مطلوب آخری ملزم احمد فیض کو سینٹرل جج ملک نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم احمد فیض کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 30 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 10 سال قید بھگتنا ہوگی۔ احمد فیض کو سزا فراڈ اور جعل سازی کے جرائم کے تحت سزا ہوئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد
واضح رہے کہ کیس میں دیگر ملزمان سابق وزیر حامد سعید کاظمی، محمد آفتاب اور راؤ شکیل کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔