پاکستان نے 300دہشتگردوں کی فہرست امریکا کوفراہم کردی

افغانستان میں تربیت پانے والوں کا تعلق بلوچستان سے ہے، تنخواہ بھی لیتے ہیں،پاکستانی موقف

ثبوت ناکافی ہیں،افغانستان میں ایسا کوئی تربیتی کیمپ نہیں جہاں300 بلوچ رہتے ہوں،امریکا۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے امریکی حکام کو افغانستان میں تربیت پانے والے تین سو دہشت گردوں کی فہرست فراہم کردی۔

فہرست میں ثبوت دیے گئے ہیں کہ تربیت پانے والے افرادکا تعلق بلوچستان سے ہے۔




میڈیا رپو رٹس کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی انٹیلی جنس اورسی ائی اے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں پاکستان نے ایک خفیہ فہرست امریکاکے حوالے کی ہے جس میں ثبوت دیے گئے ہیں کہ افغانستان میں 300 بلوچ نوجوان اس وقت تربیت لے رہے ہیں جوپاکستان واپسی پراکبربگٹی کابدلہ لیں گے ان نوجوانوں کوتین سوڈالرماہانہ تنخواہ بھی دی جا رہی ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story