دھماکا کراچی کا امن تباہ کرنیکی سازش ہے شرجیل میمن

گھنائونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے عوام کو بھی حکو مت کا ساتھ دینا ہو گا

حکومت دہشت گردی کے واقعا ت کے خاتمے کیلیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلا عا ت شرجیل انعام میمن نے عا ئشہ منزل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دھماکا کراچی کا امن تبا ہ کر نے کی سا زش ہے جس کو نا کا م بنا یا جا ئے گا ۔

انھوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے واقعا ت کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایسی گھنائونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے عوام کو بھی حکو مت کا ساتھ دینا پڑے گا ۔




شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پو لیس سندھ سے رپو رٹ طلب کرلی ہے اور دہشت گر دی کے وا قعا ت کا بھی سختی سے نو ٹس لیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story