بدترین لوڈشیڈنگ اورگرمی کے مارے روزہ داروں کے مظاہرے

میپکو آفس پر دھاوا،پشاورمیں کئی نمازی بے ہوش،ژوب گرڈ اسٹیشن کا گھیرائو

میپکو آفس پر دھاوا،پشاورمیں کئی نمازی بے ہوش،ژوب گرڈ اسٹیشن کا گھیرائو ۔ فائل فوٹو

KARACHI:
ملک بھرمیں سحری و افطاری سمیت دیگر اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے،شدیدگرمی کے مارے روزہ داروں نے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے اوربجلی دفاتر کا گھیراؤ کیا،ملتان میں شہریوں نے میپکو آفس پر دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کوپاور پلانٹس کو فرنس آئل کی کمی سے شارٹ فال 5ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا


۔جس کے باعث لاہور اور گردونواح میں 12سے 14گھنٹے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں و دیہات میں 16سے 20گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی ، جس سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔ ملتان میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے میپکو آفس پر دھاوا بول دیا۔حجرہ شاہ مقیم میں انجمن طلباء اسلام اور کوٹ شوکت سلطان کے مکینوں نے مظاہرہ کیا، جس سے قصور ملتان روڑ بلاک ہو گئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

رحیم یارخان کے نواحی علاقے ظفر آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے قومی شاہراہ بند کر دی،پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں12 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ثنا نیوزکے مطابق پشاورکے اکثر علاقوں میں نماز جمعہ کے دوران بد ترین لوڈ شیڈنگ کی گئی،شدید گرمی کے باعث مختلف مساجدمیں کئی نمازی بے ہوش گئے،جنھیں فوری طبی امداددی گئی اور باران رحمت کیلیے دعائیں کی گئیں ۔ ژوب میں21گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف گرڈ اسٹیشن کا گھیرائوکیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story