پی ٹی آئی کا دانیال عزیز کو وزارت دلوانے کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ
دانیال عزیز کو وزیر نہ بنایا گیا تو ان کی ذہنی حالت بگڑنے کا خدشہ ہے، ترجمان تحریک انصاف
پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو وفاقی وزارت دلوانے کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز سے متعلق دلچسپ اور انوکھی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور انہیں وزیر بنانے کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان صرف غلط بیانی کا کیس لڑرہے ہیں
تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو وزیربنانے کے لئے ہر فورم سے رجوع کرے گی، اس حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹسز بھی جمع کرائے جائیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دانیال عزیز(ن) لیگ کی جھوٹ الیون کے اوپنر
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے نوٹس میں لایا جائے گا کہ وزارت نہ ملنا سنگین مسئلہ ہے، اگر دانیال عزیز کو وزیر نہ بنایا گیا تو ان کی ذہنی حالت بگڑنے کا خدشہ ہے، اس لئے پارلیمنٹ اور اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لئے لیگی رہنما کو وزارت دینا انتہائی ضروری ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں:پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی سوچ کارفرما