چیف سلیکٹر نے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا

تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان کے حق میں ہوں،چیف سلیکٹر

کسی کا نام نہیں لیتا لیکن ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں،انضمام الحق ۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹس کا ایک کپتان بنانے کے حق میں ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کو آخری ون ڈے میں بھی شکست

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز کے دوران کوئی بیان نہیں دینا چاہتا تھا، قومی ٹیم میری مرضی سے ہی منتخب ہوتی ہے لیکن کوچ اور کپتان کی بات بھی سنتاہوں، دورہ آسٹریلیا کیلیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا، جیسی ٹیم مجھ سے مانگی گئی ویسی ہی دی، کھلاڑیوں میں فٹنس کی کمی ہے، فرسٹ کلاس میں پرفارم کرنے والے پلیئرز کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے، محمد حفیظ گزشتہ سال کے بہترین ون ڈے پلیئر تھے، انہیں بغیر سوچے سمجھے ٹیم میں شامل کرنے کا تاثر غلط ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :مکی آرتھرکا فیلڈنگ اور فٹنس میں پیچھے رہ جانے کا اعتراف

انضمام الحق نے کہا کہ کسی کا نام نہیں لیتا لیکن ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں۔ اچھی پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائیگا، پی ایس ایل سے بھی نئے پلیئرز ٹیم میں آئیں گے۔ چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان کے حق میں ہوں۔

Load Next Story