بھارتی فاسٹ بولرمحمد شامی کے والد انتقال کرگئے
محمدشامی کےوالد توصیف علی 5جنوری سےعارضہ قلب کے باعث امروہہ سہاس پور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے والد انتقال کر گئے، بھارتی ٹیم کے ساتھ کانپورمیں موجود پیسر امروہہ چلے گئے۔
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے والد توصیف علی 5 جنوری سے عارضہ قلب کے باعث امروہہ سہاس پور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔ 26 سالہ شامی کانپور میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی ٹیم کے ساتھ موجود تھے جہاں سے گزشتہ شب وہ امروہہ کیلئے روانہ ہو گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ہندو انتہا پسندوں کی بھارتی کرکٹر محمد شامی کے اہلخانہ کو دھمکیاں
محمد شامی گزشتہ ماہ گھٹنے کی انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ میں شریک نہیں ہو پائے تھے اور اب انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹیم کے ساتھ کانپورمیں موجود تھے۔