اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم
جمعے کو بھی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 50 ہزار 886 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
NATAL:
اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاو کا تعلق عام طور پر حکومتوں کی اچھی کارکردگی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے لہٰذا گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے پوائنٹس میں نمایاں اضافہ حکومت کی بہتر اقتصادی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتی نظر آتی ہے۔ جمعرات کو حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ 100 انڈیکس435.59 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پہنچا اور 50192.36 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ 100کھرب روپے سے زائد کا کاروبار کیا گیا جو پاکستانی تاریخ میں ایک ریکارڈ کاروبار کی حیثیت رکھتا ہے۔
جمعے کو بھی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 50 ہزار 886 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری جم کر جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ شیئرز کی مالیت 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ نے 50 ہزار 886 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھوا۔ سال 2016ء میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کے بہترین حصص بازاروں میں ہوا جب کہ ایشیا کی نمبر ون مارکیٹ قرار پائی، تجزیہ کاروں کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بدولت اسٹیل اور سیمنٹ کی مانگ میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں یہ دونوں سیکٹر اچھا پرفارم کر رہے ہیں جب کہ کمپنیوں کے اچھے نتائج بھی انویسٹرز کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی طرف راغب کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔
بہرحال اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ملک ہے' اسٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی کے اثرات ملکی معیشت پر مرتب ہوں گی اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔