سیکیورٹی خدشات طورخم روٹ پر نیٹو سپلائی بدستور بند

پشاور میں 12نیٹو ٹرمینلز کو بند کردیا گیا،کنٹینرز کو روڈ پر کھڑا کرنے کی ہدایت

پشاور میں 12نیٹو ٹرمینلز کو بند کردیا گیا،کنٹینرز کو روڈ پر کھڑا کرنے کی ہدایت ۔ فائل فوٹو

PESHAWAR:
طورخم کے راستے نیٹو فورسز کو سامان کی سپلائی سیکیورٹی خدشات کی بنا پر جمعے کو تیسرے روز بھی بند رہی، منگل کو جمرود بازار میں نیٹو کنٹینر پر حملے میں ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد سپلائی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی تھی اور کنٹینرز کو پشاور واپس بھجوادیا گیا تھا،


ادھر پشاور میں رنگ روڈ پر نیٹو کنٹینرز کے12 ٹرمینلز کو بند کردیا گیا ہے اور کنٹینرز کو رنگ روڈ پر کھڑے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مزید ٹرمینلز کو بند کرنے کے لیے بھی نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، کنٹینرز کے مالکان نے صوبائی حکومت کے سیکیورٹی پلان اور ٹرمینلز کو بند کرنے کا اقدام مسترد کردیا ہے۔
Load Next Story