ٹرمپ کے مسلم مخالف اقدامات ایرانی اداکارہ نے آسکر تقریب کا بائیکاٹ کردیا
ٹرمپ کی جانب سے ایرانیوں کے امریکا میں داخلے کے لیے ویزے کی شرط لازمی قرار دینا نسل پرستانہ اقدام ہے، اداکارہ
ایران کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے ردعمل میں آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کا بائیکاٹ کر دیا۔
33 سالہ ایرانی اداکارہ ترانہ علی دوستی فلم البائع میں ہیروئن کا کردار ادا کرچکی ہیں جسے آسکر ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانیوں کے امریکا میں داخلے کے لیے ویزے کی شرط لازمی قرار دینا نسل پرستانہ اقدام ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اس لیے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کا بائیکاٹ بھی کردیا ہے۔