اندرون سندھ خسرے کی وبا سے مزید 11 بچے جاں بحق تعداد 144 ہوگئی

نواب شاہ میں 2 روز کے دوران خسرے سے مرنے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے

نواب شاہ میں 2 روز کے دوران خسرے سے مرنے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے ، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

سکھر اور نواب شاہ سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں خسرے کی وبا سے مزید 11 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 روز ميں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 144 ہوگئی ہے۔

سکھر کے علاقے اروڑ، صالح پٹ اورترائی میں 5 بچے خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ ضلع کندھ کوٹ ميں 2 اورتحصیل ٹھل ميں ایک بچہ خسرہ سے دم توڑگیا، اندرون سندھ ميں خسرہ کی بیماری تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جس کے باعث آج جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔


محکمہ صحت سندھ کی غفلت اورسست روی کی وجہ سے 144 سے زائد بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں، خسرہ کی وباء پھیلنے کے کئی روز بعد سکھر، کندھ کوٹ اور دیگر اضلاع ميں ویکسی نیشن شروع ہوگئی لیکن عملے کی کمی کی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

دوسری جانب نواب شاہ میں 2 روز کے دوران خسرے سے مرنے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ کئی بچے خسرے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story