ملالہ نے ٹرمپ کے تارکین وطن پر پابندی کے فیصلے کو زیادتی قرار دیدیا

ملالہ نے امریکی صدر سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل بھی کی ہے

امریکی صدر کے صدارتی حکم نامے سے دل ٹوٹ گیا ہے، ملالہ یوسفزئی۔ فوٹو: فائل

دنیا کی سب سے کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور قوم کی بیٹی ملالہ یوسفزئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن پر پابندی کے فیصلے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے صدارتی حکم نامے سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں سے جان بچا کر آنے والے بچوں اور خواتین پر پابندی عائد کرنا انتہائی افسوناک ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اقدام امریکی تاریخ کے منافی ہے کیونکہ امریکا نے ہمیشہ مہاجرین کو خوش آمد ید کہا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: 7 مسلم ممالک پر امریکا کے دروازے بند

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ ملالہ نے امریکی صدر سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
Load Next Story