عمران خان صرف خوابوں میں ہی نوازشریف کا مقابلہ کرسکتے ہیں مریم اورنگزیب
نوازشریف قوم کی خدمت اور فلاح کی جب کہ عمران خان جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرتے ہیں، وزیر مملکت برائے اطلاعات
BAGHDAD:
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف جھوٹ اورانتشار کی سیاست کرتےہیں وہ صرف خوابوں میں نوازشریف کامقابلہ کرسکتےہیں۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم نوازشریف سے مقابلے کی باتیں کرتے ہیں لیکن انہیں پہلے نوازشریف جیسا اخلاق اور وضع دار بننا پڑے گا، عمران خان پہلے نوازشریف کی طرح 3 بار عوام کے ووٹوں اور دعاؤں سے وزیراعظم منتخب ہوں پھر ان سے مقابلے کی باتیں کریں ابھی وہ صرف خوابوں میں ہی نوازشریف کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے، عمران خان
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف قوم کی خدمت اور فلاح کی جب کہ عمران خان جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرتے ہیں، وزیراعظم نے عمران خان کو بھی خیبرپختونخوا میں حکومت کا موقع دیا لیکن انہوں نے ضائع کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بالکل صحیح کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کوئی مقابلہ نہیں کیوں کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں شہبازشریف نے ہرضلع میں کھیلوں کے میدان بنائے اور پرویز خٹک آج بھی یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے گراؤنڈ بنانے کی پالیسی مرتب کر رہے ہیں، شہباز شریف نے صوبے میں پورا تعلیمی نصاب آن لائن کردیا اور 55 ہزار اسکولوں میں نظام تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنایا، عمران خان نے اگر تعلیم، صحت اور کھیل کے شعبوں میں مدد لینی ہے تو شہبازشریف سے رجوع کریں اور وزیراعظم اصلاحاتی پروگرام اور ہیلتھ کئیرپروگرام کے لیے مریم نوازسے مدد لیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف نے فیتے اورعمران خان نے لوگوں کی جیبیں کاٹیں، مریم اورنگزیب
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج اپنی تقریر میں ایک بارپھر صحت ،کھیل اور تعلیم پر جھوٹ بولا، وہ کے پی کے میں کسی بھی اسپتال میں نیا کمرہ، کسی اسکول میں کلاس روم اور کسی بھی شہر میں کھیل کا میدان دکھا دیں جو ان کی حکومت نے بنایا ہو، 24 گھنٹے جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے والا شخص ناکام ہوگا۔