رویندرا جڈیجا اور ان کی اہلیہ ریوا سولنکی حادثے میں محفوظ

جڈیجا کی گاڑی کو عقب سے دوسری کار نے ٹکر دے ماری لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اصل قصور کس کا تھا۔

جڈیجا کی گاڑی کو عقب سے دوسری کار نے ٹکر دے ماری لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اصل قصور کس کا تھا ۔ فوٹو فائل

بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا اور ان کی اہلیہ ریوا سولنکی روڈ ایکسیڈنٹ میں محفوظ رہے۔


رپورٹس کے مطابق ان کی گاڑی کو عقب سے دوسری کار نے ٹکر دے ماری، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اصل قصور کس کا تھا، اس حادثے میں پریتی شرما نامی لڑکی کو چوٹیں آئیں جو مقامی انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں، انھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم مرہم پٹی کے بعد جلد فارغ بھی کردیا گیا۔
Load Next Story