لانگ مارچ سے قبل نگران حکومت آئی تو اٹھا کرپھینک دیں گےطاہرالقادری

الیکشن کمیشن بااختیار نہیں اس لئے تجویز دینے کا فائدہ بھی نہیں، ڈاکٹرطاہرالقادری

الیکشن کمیشن بااختیار نہیں اس لئے اسے کسی بھی قسم کی تجویز دینے کا فائدہ نہیں، طاہرالقادری، فوٹو: اے ایف پی/فائل

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے قبل نگران حکومت آئی تو اسے اٹھا کرپھینک دیں گے، وزیراعظم سمیت جو بھی رابطہ کرنا چاہے تو بات چیت کے لئے تیارہیں۔



کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہماری پُرامن جدوجہد کو کراچی میں خون میں نہلانے کی کوشش کی گئی۔ ہم پاکستان میں بھارت کی طرز پر الیکشن کا نظام چاہتے ہیں جہاں دھاندلی کی شکایت ملتے ہی فوری کارروائی کی جاتی ہے۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن بااختیار نہیں اس لئے تجویز دینے کا فائدہ بھی نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے تحت انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، 14 جنوری کولانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔
Load Next Story