تنخواہ مانگنے کی سزا موت

علی حسن اپنی تنخواہ کا مطالبہ کررہا تھا جس پرطیش میں آکراسے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم

ملزم نے اپنا جرم چھپانے اور پولیس کے خوف سے مقتول کی لاش دریائے چناب کی ریت میں دبا دی تھی، گرفتار ملزم فوٹو: فائل

مالک نے گھریلو ملازم اور 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو تنخواہ مانگنے پر تشدد کر کے مار ڈالا۔


پولیس کی زیر حراست ملزم ریاست علی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ علی حسن گزشتہ تین چار ماہ کی تنخواہ کا مطالبہ کررہا تھا، میرے انکار پر وہ بضد تھا کہ اسے اس کی تنخواہ ادا کی جائے جس پر غصے میں آکرمیں نےعلی حسن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

ملزم کے مطابق اس نے اپنا جرم چھپانے اور پولیس کے خوف سے مقتول کی لاش کو دریائے چناب کی ریت میں دبا دیا تھا جسے ایک ماہ گزر جانے کے بعد برآمد کرلیا گیا۔
Load Next Story