اسلام آباد ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

لاہور کے رہائشی زاہد غوث کا نام ای سی ایل میں بھی شامل تھا

ملزم معصوم لوگوں کو بیرون ملک لے جانے کا جھانسا دیکر کروڑوں روپے بٹور چکا ہے۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم زاہد غوث کو سوڈان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق زائد غوث سے تعلق رکھنے والے ملزم زاہد غوث کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم معصوم لوگوں کو بیرون ممالک لے جانے کا جھانسا دے کر کروڑوں روپے بٹور چکا ہے جبکہ اس نے بعض لوگوں کو زمینی راستے سے بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کی جو بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کے لئے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story