آرمی چیف نے کور کمانڈرز کا اجلاس 4 جنوری کو طلب کرلیا

کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق اورعام انتخابات کے حوالے سے فوج کے آئینی کردار سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے، ذرائع

کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق اورعام انتخابات کے حوالے سے فوج کے آئینی کردار سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے، ذرائع فوٹو/ایکسپریس

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پاک فوج کے کور کمانڈرز کا اجلاس 4 جنوری کو طلب کرلیا ہے جس میں ملکی صورتحال سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کا ہونے والا اجلاس معمول کا ماہانہ اجلاس ہے جس میں ملکی و خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت فوج کے پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے فوج کو درپیش چیلنجز پر بھی بات ہوگی۔


ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز کے اجلاس میں کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے فوج کے آئینی کردار سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنرل اشفاق پرویز کیانی چیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات میں عام انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لئے فوج کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔
Load Next Story