نواز شریف نے جس دن سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا شیخ رشید
حکومت نے مجھ سے لال حویلی لے لی تو میرا نام بدل دینا، شیخ رشید
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان لوٹا ہے تاہم جس دن انہوں نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔
ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی نے ہمارا پانی اور ٹرمپ نے ہمارا ویزہ بند کردیا جب کہ نواز شریف کوسوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والی عالمی اقتصادی فورم کانفرنس میں کسی نے پوچھا تک نہیں اور انہوں نے واپس آکر سارا غصہ کسی اور پر نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو لوٹا ہے اور جس دن انہوں نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ساہیوال کی دھرتی تباہ کی جارہی ہے، کوئلے کے استعمال سے آئندہ کی نسلیں اپاہج ہوں گیں، اگلے 10 سال تک مزید بجلی مت دو لیکن نسلوں کو تحفظ دو جب کہ اگرحکومت نے مجھ سے لال حویلی لے لی تو میرا نام بدل دینا۔