علی رضا عابدی نے فاروق ستار سے ملاقات میں مکمل اعتماد کا اظہار کردیا
علی رضا عابدی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی مثبت پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی نے اتوار کو پی آئی بی کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے عارضی مرکز پر ڈاکٹرفاروق ستار سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی، رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان سمیت حق پرست ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علی رضا عابدی نے 22 اگست 2016 کے واقعے کے بعد 23 اگست 2016 کو ڈاکٹر فاروق ستار کی مثبت پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
علی رضا عابدی نے کہا کہ ڈاکٹرفاروق ستار کا یہ اقدام اور دور اندیش فیصلے مہاجروں سمیت کراچی میں مقیم تمام قومیتوں کے وسیع ترمفاد میں ہے، اس کا ہر مظلوم کو ساتھ دینا چاہیے جب کہ ملاقات میں کنوینر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار نے علی رضا عابدی کے خیالات کو سراہا اور انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔