امید ہے پاناماکیس میں عدالت ایسا فیصلہ نہیں دے گی جس سے انارکی پھیلے اعتزاز احسن

قطری شہزادے کا خط منی لانڈرنگ کا اعتراف ہے، اعتزاز احسن

قطری شہزادے کا خط منی لانڈرنگ کا اعتراف ہے، اعتزاز احسن۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے کا خط منی لانڈرنگ کا اعتراف ہے اور ہم توقع کرتےہیں کہ عدالت ایسا فیصلہ نہیں دے گی جس سے انارکی پھیلے۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا کہ شریف خاندان جائیداد کی ملکیت تسلیم کر چکا ہے، جائیداد کی ملکیت ماننے کے بعد بار ثبوت میاں برادران پر ہے، عرب ممالک کیش ٹرانزیکشن قبول کرتے ہیں، منی ٹریل کے بغیر میاں برادران بچ نہیں سکیں گے، منی ٹریل کے لیے بینک کی ٹرانزیکشن دکھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ پورا خاندان ایک دوسرے کو اربوں روپے کے تحفے دے رہا ہے، شریف خاندان کا کونسا شخص ہے جو کاروبار کی نگرانی کرتا ہے، شریف فیملی کے تمام افراد کےبینک اکاؤنٹس کی چھان بین تک منی ٹریل کا پتا لگانا ممکن نہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس؛ اسحاق ڈار کی معافی سے متعلق نیب کا ریکارڈ پیش

اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت خط پر خط پیش کررہی ہے لیکن ان سے کسی آمدن کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، قطری شہزادے کا خط منی لانڈرنگ کا اعتراف ہے اور قطری خط ہی منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بچانے کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح تو ہر کالا دھن سفید اور ہر بزنس مین کے لیے منی لانڈرنگ آسان ہو جائے گی جب کہ ہم توقع کرتےہیں کہ عدالت ایسا فیصلہ نہیں دے گی جس سےانارکی پھیلے۔

Load Next Story