عمران خان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں مریم اورنگزیب
شریف خاندان نے 45 سال کا حساب جمع کروایا عمران 3 سال سے لگائے گئے الزامات کے دفاع میں جھوٹ بول رہے ہیں، مریم اورنگزیب
KARACHI:
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں اگر وہ جھوٹ بولتے رہے تو 2018 میں عوام کی عدالت میں بھی ان کو شکست ہی ملے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا پہلے دن سے جو بیان تھا اب بھی وہی ہے جن سوالوں کا جواب عمران خان نے نہیں پوچھا نوازشریف نے ان کا جواب بھی دے دیا وہ عوام کے سامنے کوئی ابہام نہیں چھوڑنا چاہتے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات سے عقل حیران رہ جاتی ہے، عدالتوں نے تین مختلف ادوار میں اسحاق ڈار کے اعترافی بیان کو رد کیا، اگر آپ چاہتے ہیں کہ چوتھی مرتبہ بھی اسحاق ڈار کا ٹرائل ہونا چاہیے تو ہم تیارہیں، دنیا بھر میں اسحاق ڈار کی بہترین کارکردگی کا چرچا ہو رہا ہے اور پاکستان کی معیشت کے تمام بین الاقوامی ادارے معترف ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے اٹک جیل میں لئے گئے بیان کی کوئی اہمیت نہیں
وزیرمملکت نے کہا کہ شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں 45 سال کا حساب جمع کروایا ہے, عمران ساڑھے 3 سال سے لگائے گئے جھوٹے الزامات کے دفاع میں جھوٹ بول رہےہیں اب عمران خان کو سپریم کورٹ میں اپنی شکست نظرآرہی ہے نوازشریف کا مقابلہ کرنا ہےتوسیاست میں کریں جھوٹے الزامات لگا کر کیس نہیں جیت سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے ساتھ دشمنی نہ کریں آئیں مل کر بیٹھیں، ساتھ کام کریں، عوام کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ دیں گے۔ عمران خان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں اگرآپ جھوٹی سیاست کرتے رہے تو 2018 میں عوام کی عدالت سے بھی نہیں جیت سکتے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی معافی سے متعلق نیب کا ریکارڈ پیش
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی پاکستانیوں کے لیے اچھی بات نہیں کرتے گزشتہ روز انہوں نے بتادیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ویزے بند ہوں اور روزگار بند ہو انہیں برداشت نہیں کہ پاکستان میں پیسے آئیں۔ اورخود عمران خان پورے سال کی تنخواہ لیتے ہیں اور صرف ایک دن قومی اسمبلی میں آتے ہیں انہوں نے اپنے ایم این ایز کی تربیت کرکے اپنے جلسوں والی بد تمیزیاں پارلیمنٹ میں بھی پہنچا دی ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حسین نواز اپنا اور اپنے دادا کا 70 سال کا جواب دے رہے ہیں، ہم تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں آپ کوبھی دینا ہوگا، وہ 70سال کا جواب دے رہے ہیں ،آپ 2سوالوں کا جواب نہیں دے رہے،عمران خان ہرروز سپریم کورٹ کے باہر آکرعدالت لگاتے ہیں اورجھوٹ بولتے ہیں، پاناما کیس تو 10 سے 15 دنوں میں ختم ہونے والا ہے اور کیس ختم ہونے کے بعد عمران خان بیروزگار ہونے والے ہیں۔