پروٹوکول کے ساتھ ہیوی بائیک چلانے پر فیصل واوڈا تنقید کی زد میں

تحریک انصاف کے رہنما کے اس اقدام پر عوام کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما کے اس اقدام پر عوام کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فوٹو؛ ویڈیو گریب یوٹیوب

HARIPUR:
تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کراچی کی سڑکوں پر اپنے پروٹوکول کے ساتھ ہیوی بائیک چلائی جس پر انہیں عوام کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=JXUQUFWVCnc

کراچی میں غالباً ڈیفنس کے ایک مصروف تجارتی علاقے میں فیصل واوڈا کو لوگ اس وقت اپنی ہیوی بائیک چلاتے دیکھ کر حیران رہ گئے جب ان کےعقب میں ان کا پروٹوکول موٹرسائیکل کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا۔




فیصل واوڈا کی ویڈیو کسی نے اپنے موبائل فون سے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو یہ تیزی سے وائرل ہوئی اور لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ کئی لوگوں نے کہا کہ یہ قومی رہنما کا ایک غیرسنجیدہ عمل ہے جب کہ ایک خاتون نے کہا کہ فیصل واوڈا نے بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلائی اور ان کی بائیک کی حفاظت کے لیے چار موبائل ان کے ساتھ چل رہی تھیں۔



ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی وی آئی پی کلچر کے خلاف ہے لیکن فیصل واوڈا کا یہ قدم اس کی نفی کرتا ہے۔



ایک اور ٹویٹ میں فیصل واوڈا کو عوامی ٹیکس کی رقم ضائع کرنے کا ذمے دار کہا گیا ہے۔
Load Next Story